وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب: اہم سیاسی و معاشی فیصلے متوقع، فارن فنڈنگ تحقیقات پر مشاورت ہو گی

image

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے طلب کیے جانے والے وفاقی کابینہ اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم سیاسی و معاشی فیصلے کیے جائیں گے، ضمنی انتخابات اور دوست ممالک کے دوروں پر بھی مشاورت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی فارن فنڈنگ تحقیقات پر بھی بات چیت ہو گی، سیلاب متاثرین کی بحالی اور نقصانات پر بریفنگ دی جائے گی، نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کی منظوری دی جائے گی۔

شیخ رشید لندن روانہ، اہم ملاقات کا امکان

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کے طلب کردہ اجلاس میں عمران خان دور میں برطانیہ سے آنے والی رقم بحریہ ٹاون کو دینے کے معاملے پر بات ہو گی، رقم بحریہ ٹاوں کو دینے کی تحقیقات پر کابینہ کمیٹی اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.