سینیٹر سیف اللہ نیازی اور حامد زمان کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے: وزیر داخلہ

image
پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی اور رہنما حامد زمان کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے اور ضروری ہوا تو ضابطے کی کارروائی پوری کر کے گرفتار بھی کیا جائے گا۔

جمعے کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر داخلہ نے تصدیق کی کہ فارن فنڈنگ کیس میں پیش نہ ہونے پر پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔

اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے دعوے کی تردید کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا۔  

اردو نیوز کے رابطہ کرنے پر بھی ایف آئی کے حکام نے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حراست میں لینے کی خبریں میڈیا پر نشر کی جا رہی ہیں، ایف آئی اے نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔

کچھ دیر بعد ترجمان ایف آئی اے کے بیان میں بتایا گیا کہ سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کی سینیٹ کے احاطے سے ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاری کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

بیان کے مطابق سینیٹر سیف اللہ نیازی کو اب تک ایف آئی کے کسی بھی ونگ نے گرفتار نہیں کیا۔ 

’الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر گرفتاری کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی ایف آئی اے سختی سے ترید کرتا ہے۔‘

دوسری جانب ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی رہنما حامد زمان کو لاہور سے گرفتار کرنے کی تصدیق کی۔ 

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔ 

انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ملک میں اتنی بڑی فسطائیت کبھی نازل نہیں ہوئی، اس سے زیادہ توہین پارلیمنٹ کی ہو نہیں سکتی، چیئرمین سینیٹ کم از کم غیرت کا مظاہرہ کریں اور اس عمل کا نوٹس لیں۔‘ 

سینٹ کے احاطے سے سینیٹر کو اٹھا لیا گیا؟ ملک میں اتنی بڑی فسطائیت کبھی نازل نہیں ہوئ، اس سے زیادہ توھین پارلیمنٹ کی ہو نہیں سکتی، چیئرمین سینٹ کم از کم غیرت کا مظاہرہ کریں اور اس عمل کا نوٹس لیں https://t.co/q5x0OErFUz

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 7, 2022

اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما افتخار درانی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اطلاع دی تھی کہ ’سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغوا کر لیا گیا ہے، پہلے بھی ان کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا اور ذاتی سامان تحویل میں لیا گیا تھا۔‘

علاوہ ازیں ایف آئی اے کی ٹیم پی ٹی آئی کے سینیٹر طارق شفیع کو گرفتار کرنے کے لیے گزشتہ روز سے ان کے گھر پر موجود تھی۔ 

ایف آئی اے کے مطابق طارق شفیع کے خلاف کروڑوں روپے کی منتقلی کے مقدمے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور ان کے سرچ وارنٹ بھی موجود ہیں۔

سینیٹر طارق شفیع پی ٹی آئی میں فنانس بورڈ کے رکن ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.