حسن علی کی فٹنس مسائل، قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت مشکوک

فیصل آباد: حسن علی کی فٹنس مسائل کے سبب قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر بدستور فٹنس مسائل کا شکار ہیں فٹنس بحال ہونے کی امید پر سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل کیے جانے والے بولر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ابھی تک کمر کی تکلیف سے نجات نہیں پاسکے اور بولنگ میں مشکلات محسوس کر رہے ہیں۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کے ساتھ کام کرنے والا میڈیکل پینل کوئی خطرہ مول لینے کے بجائے انہیں نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل سپرفٹ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.