جاپان اور ڈنمارک کا پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

دوست ملک چین کے بعد جاپان اور ڈنمارک نے بھی پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

سرمایہ کاری بورڈ  کے حکام  کے مطابق پاکستان کے توانائی کے شعبے میں 120سے 130ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

چین کی پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بعد اب جاپان اور ڈنمارک نے بھی توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق سی پیک منصوبہ کو ملک کی خوشحالی کا اہم مظہر ثابت کرنے کے لئے  جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور نئی مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان بڑا معاہدہواضح رہے کہ چین تقریباً ساری عالمی منڈی میں ریئر میٹل انڈسٹری کو سنبھالے ہوئے ہے اور افریقہ سے اِن دھاتوں کو درآمد بھی کرتا ہے۔

پاکستان چین کی اس درآمد میں سی پیک کے ذریعے روٹ مہیا کر کے برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ  پاکستان کی سنٹرل پاور پرچیزنگ  ایجنسی نےعالمی  ثالثی عدالت  لندن میں چینی کمپنی   کے خلاف کیس جیت لیا  تھا۔

 پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا  تھا کہ عدالت نے چینی کمپنی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دے کر فیصلہ پاکستانی ایجنسی کے حق میں دے دیا۔

چینی کمپنی زونرجی کی ذیلی  کمپنیوں نے سی پی پی اے کے ساتھ جون 2015 میں انرجی پرچیز معاہدے کیے  تھے جبکہ مقررہ وقت پر بجلی فراہم  نہ کرنے پر سی پی پی اے نے ان کمپنیوں کو جرمانے   عائد کیے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.