اسرائیل کاسب سےہمدرداوربہترین دوست میرےسوا کوئی نہیں ،ٹرمپ

صدرڈونلڈٹرمپ  کاکہناہےامریکی صدر کی حیثیت سےاسرائیل کاسب سےہمدرداوربہترین دوست میرےسوا کوئی اورنہیں رہاہوگا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارےکےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےاسرائیلی امریکی کونسل کی نیشنل سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ امریکاکےاب تک کےتمام صدورمیں اسرائیل کاسب سےزیادہ ہمدرداوربہترین دوست میں ہوں۔ ۔

امریکی صدرکامزیدکہنا تھا کہ میں نےاسرائیل سےجووعدے کیے انہیں نبھایا اور تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کا کٹھن کام بھی میری صدارت میں ہوا جس پر مخالفین کےساتھ ساتھ میرے اپنے بھی ناقد ہوگئے تھے لیکن میں نے کسی کی پرواہ نہیں کی۔

صدر ٹرمپ نے اپنے دعوے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھےسے پہلے تمام ہی امریکی صدور نے اسرائیل سے محض زبانی وعدے کیے اور کسی ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا کیوں کہ وہ سب خوف زدہ لوگ تھےاورمیں وعدے پورے کرنےوالا صدرکہلایا جانا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی اپنے انتخابی وعدے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر کام کرنا شروع کر دیا تھااوردسمبر 2017 کو امریکی سفارت خانہ تل ابیب سےیروشلم منتقل کرنےکےمتنازع فیصلےکااعلان کردیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.