مسلم لیگ ن ضلع سرگودہا کا مہنگائی کے خلاف مظاہرہ

مسلم لیگ ن ضلع سرگودہا نے بجلی کے قیمتوں میں اضافے اور مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سرگودہا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن ضلع سرگودہا نے  بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف  احتجا ج  ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا، ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان، سابق ڈپٹی میر بلال خان و دیگر راہنماوں کی  قیادت میں کیا ۔

مظاہرین نے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے،عوام دشمن پالیسیوں اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہچانے کی شدید مذمت کرتے ہوے حکومت مخالف نعرے بازی کی جبکہ مظاہرے میں مسلم لیگ ن کے ضلعی ، تحصیل اور سٹی عہدیداران کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 اس موقع پرڈویژنل صدر مسلم لیگ ن سرگودہا چوہدری شاہ نواز رانجھا، ایم پی اے سٹی ڈاکٹر لیاقت علی خان ، سابق ڈپٹی میر کارپوریشن محمد بلال خان، راے حامد رضا بھٹی و دیگر مقررین نے کہا کہ نااہل اور اناڑی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت  ملک میں مہنگائی کا سونامی اچکا ہے۔

عمران صاحب کو دن رات صرف مسلم لیگ (ن) کا خیال ستاتاہےاحتجاج کے دوران مظاہرین  کا کہنا تھا کہ لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں بجلی اور اشیاے ضرورت کی قیمتوں میں اے روز اضافے نے عام ادمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور غریب ادمی کا جینا محال ہو گیا ہے

 مظاہرین نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم احتساب کے نام پر انتقامی سیاست کو فروغ دینے میں مصروف ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں  وزیراعظم نے عوام سے کیے ہوے تمام وعدوں سے یوٹرن لے لیا ہے۔

 مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ لوگ آج مسلم لیگ ن کے دور حکومت کو یاد کررہے ہیں جب نواز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت مستحکم تھی اور عوام کو بھرپور ریلیف مل رہا تھا جبکہ اشیاے ضرورت کی قیمتوں میں بھی استحکام تھا ڈالر کی قیمت بھی کم تھی

مظاہرین نے  مزید  کہا کہ ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرنے والوں کا یوم حساب قریب آچکا ہے ،نااہل حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں عوام اب موجودہ حکمرانوں کو مزید برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.