آئی جی کو تبدیل کرنا صوبائی حکومت کا حق ہے:سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی  نے کہا ہے  کہ سندھ پولیس کے آئی جی کو تبدیل کرنا صوبائی حکومت کا حق ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ کلیم امام کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ پی پی سینئر رہنما سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام کا صوبے میں رہنا پولیس کے لیے ٹھیک نہیں۔اس سے قبل اسی حوالے سے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم سے 16 جنوری کو فون پر آئی جی سندھ کی تعیناتی سے متعلق بات ہوئی تھی، پنجاب اور خیبر پختون خوا کی طرح 3 ناموں کا پینل بھیج دیا ہے۔مراد علی شاہ کے خط کے ساتھ خیبر پختون خوا اور پنجاب کے وزرائے اعلی کے خطوط کی کاپیاں بھی منسلک ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.