موبائل فونز کی درآمدات میں 69.25 فیصد اضافہ

شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں جولائی تا دسمبر 2019 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 616.1 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018 کے دوران درآمدات کا حجم 364 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 6ماہ کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 252.1 ملین ڈالر یعنی 69 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.