پوری پاکستانی قوم چینی عوام کے ساتھ ہے. شیخ رشید

ریلو ے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم چینی عوام کے ساتھ ہے جو کرونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے باعث مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ سے کیا جنہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان جاری منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال اور ان پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ سال کے دوران پشاور کراچی مین لائن ون منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا جو تقریباً نو ارب ڈالر کی لاگت سے پانچ سال کے عرصے میں مکمل ہوگا۔چینی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ ہم سڑک اور ریل کے بنیادی ڈھانچے کی تیز تر ترقی میں پاکستان سے مکمل تعاون کریں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.