کورونا وائرس سے فرسٹ کلاس کرکٹرز کے مالی مسائل میں بے پناہ اضافہ

کراچی: (06 اپریل 2020) ڈپارٹمنٹل کرکٹ کے بغیرڈومیسٹک کرکٹ نے ملک کے سینکڑوں کرکٹرزکوبیروزگارکردیا۔ کوروناوائرس سے فرسٹ کلاس کرکٹرزکے مالی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوگیاہے۔

ڈومیسٹک کرکٹ سےڈپارٹمنٹل ٹیموں کے خاتمے نے ملک کے سینکڑوں کرکٹرز کوبیروزگارکردیا اورانہیں اپنے اہل خانہ کی روزی روٹی کےلالے پڑگئے ہیں۔ کوروناوائرس نے جہاں ہرشعبہ زندگی کوتباہی سے دوچارکردیا ہے۔وہیں کرکٹرز پربھی بیروزگاری کی تلوارتان دی ہے۔اس سال رمضان لیگ کے انعقاد کاکوئی امکان نہیں۔

اب تک کسی لیگ نے رجسٹریشن نہیں کرائی اور نہ ہی رمضان میں کوئی لیگ ہوتی نظرآرہی ہے۔پاکستان میں رمضان لیگ میں عوام بہت دلچسپی لیتے ہیں۔ان میں سے بعض لیگ ٹی وی پر بھی دکھائی جاتی ہیں۔جس سے پلیئرز کوڈیڑھ سے تین لاکھ تک آمدنی ہوتی ہے۔

ای سی بی نے انگلش کاؤنٹی دو ہزار بیس نہ کرانے کا فیصلہ کیاہے۔پاکستان کے درجنوں کرکٹر کاؤنٹیز اور انگلش لیگ میں شرکت کرکے بھاری آمدنی حاصل کرتے ہیں جواس سال ممکن نہیں ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

9