اہم شخصیات اور اداروں کےٹوئٹراکاؤنٹس ہیک

سابق امریکی صدر براک اوباما، ایلون مسک اور بل گیٹس سمیت متعدد ارب پتی افراد اور کئی معروف کمپنیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک ، ہیکرز نے ان اکاؤنٹ پر پیغامات جاری کرکے بٹ کوائن کے ذریعے رقم مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی اہم ترین کاروباری اور سیاسی شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز سے ایسے ٹوئٹ کیے گئے جن میں اس بات کا وعدہ کیا گیا کہ جو بھی شخص 30 منٹ کے دوران بٹ کوائن کے ذریعے رقم بھیجے گا، وہ دگنی کردی جائے گی۔

اوبر اور ایپل ٹوئٹر ہینڈلز سے بھی ایسے ہی ٹوئٹ کیے گئے، اسکے علاوہ جن شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کئے گئے ان میں وارن بفیٹ ریپر کانیئے ویسٹ اور بلومبرگ کے مالک مائیکل بلوم برگ بھی شامل ہیں۔

We are aware of a security incident impacting accounts on Twitter. We are investigating and taking steps to fix it. We will update everyone shortly.

— Twitter Support (@TwitterSupport) July 15, 2020

ٹوئٹر کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہا ہے تاہم اس ہیکنگ نے کمپنی کے شیئر دو اعشاریہ تین فیصد گرادیے ہیں۔

جو اکاؤنٹس ہیک ہوئے ہیں اصل مالکان کی ان تک رسائی مسدود کردی گئی ہے اور مسئلہ حل ہونے کے بعد بحال کردیا جائے گا۔

زیادہ تر اکاؤنٹس دوبارہ ٹوئٹس کرنے کے قابل ہوں گے اور اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے کام جاری ہے۔

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

70