وزیراعظم نے آج کے الیکٹرک حکام کو طلب کر لیا

اسلام آباد:(16جولائی 2020)وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر کے الیکٹرک حکام کو آج طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کیا جائےگا،اجلاس میں کے الیکٹرک بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں عمران خان صوبائی حکومت اور کے الیکٹرک کے نمائندوں کے تحفظات سنیں گے اور ان کے حل کیلئے حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس مشاورتی اجلاس میں سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کے نمائندوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے گورنرہاؤس میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اہم اجلاس ہواتھا، جس کے بعد گورنرسندھ عمران اسماعیل اوروفاقی وزیراسد عمر نے کل سے کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ہونےکااعلان کیا تھا، اسد عمر نے کہا تھا اگر رویہ درست نہیں ہوا تو وفاق کےالیکٹرک کو اپنی تحویل میں لے سکتا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

20