گزشتہ حکومت کے ڈالرکومصنوعی طور پرروکنے سے قرض میں تین کھرب کااضافہ ہوا،شبلی فراز

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے مصنوعی طور پر ڈالر کی قیمت کم رکھی ہوئی تھی، جس سےڈالرکی قیمت کم ہونےسے قرض میں تین کھرب کااضافہ ہوا،معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے،معیشت کی بہتری کے نتائج جلد عوام کے سامنے آجائیں گے ۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالرکی قیمت کم ہونےسے 3 کھرب کےقرض کااضافہ ہوا،ڈالر کی قیمت بڑھنے سے 3ارب روپے کے قرضے بڑھ گئے،معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے، معیشت بہتری کے مثبت اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔معیشت کی بہتری کے نتائج جلدعوام کے سامنےآئیں گے ،حکومت سنبھالی تو تجارتی خسارہ بہت زیادہ تھا،۔انہوں نے کہاکہ برآمدات بڑھی ہیں ،درآمدات کم ہوئی ہیں،اپوزیشن قرضوں سے متعلق منفی پراپیگنڈا کرتی ہے،اب حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کے سبب معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ 11 کھرب کے قرضوں میں سے 6 کھرب پچھلے قرضوں کی ادائیگیوں میں صرف ہوئے۔شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا ہےکہ سینیٹ الیکشن شفاف ہونے چا ہئیں،سینیٹ الیکشن میں کچھ ہی ہفتے رہ گئے ہیں،اپوزیشن میں آپس میں اتفاق نہیں کیونکہ ان کے اپنے اپنے مفادات ہیں،پی ڈی ایم اہداف دیتی رہی اور ہر بار اسے ناکامی ہوئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

40