میوزک اسٹریمنگ ایپ اسپوٹیفائے جلد پاکستان میں متعارف ہوگی

فوٹو: اے ایف پی

صارفین کو اب وی پی این اور کریکس کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ میوزک اسٹریمنگ ایپ اسپوٹیفائے جلد پاکستان میں متعارف ہونے جا رہی ہے۔

ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے تصدیق کرتے ہوئے اسپوٹیفائے نے بتایا کہ ’’ہم اگلے کچھ دنوں میں 80 سے زائد نئی مارکیٹوں میں خود کو متعارف کریں گے جس میں بنگلہ دیش، پاکستان اور نائیجیریا بھی شامل ہے‘‘۔

اسپوٹیفائے پہلے ہی سے بھارت اور ایشیاء کے چند ممالک میں دستیاب ہے جبکہ نومبر میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ یہ پاکستان آرہی ہے۔

قیاس آرائیوں کا تیزی اسوقت آئی جب صارفین نے اسپوٹیفائے کا ایک تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ دریافت کیا جس کے پہلے ہی 17ہزار فولورز ہیں۔ اسکے بعد گوگل نے اسپوٹیفائے کے ذریعے ’’ساؤتھ ایشیا سِب سیٹ‘‘ کے لیے نوکریوں کا آغاز کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

47