(ن)لیگ ’’ووٹ کی عزت‘‘ کو تار تار کررہی ہے ، فردوس عاشق اعوان

لاہور(روزنامہ اوصاف)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ووٹ کا تقدس پامال کرنے والے ووٹ کو عزت دینے کے کھوکھلے نعرے کی آڑ میں سینیٹ الیکشن میں ووٹ کے تقدس کو تارتار کرنے کی منصوبہ بندی کئے بیٹھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا ۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ن لیگ اور کرپٹ ظل سبحانی نےجس یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم کے منصب سے ہٹوایا

 آج اسی کو سینیٹر منتخب کرانے کیلئے در در خاک چھان رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ناتجربہ کار سیاستدان کہنے والے عقل کے اندھے خود کپتان کے سیاسی یارکرز کے سامنے بےبس نظر آتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ایوان بالا کےانتخابی عمل میں پیسے کے بل بوتے پر ضمیروں کی خریداری جیسی بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

27