کورونا وائرس: دنیا میں مزید10ہزار سے زائد اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 16 کروڑ 37 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 33 لاکھ 93 ہزار 335 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 14 کروڑ 21 لاکھ 62 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ 61 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6لاکھ6 147 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 37 لاکھ 15 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ49لاکھ 64 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 74 ہزار 411افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 56 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 58 لاکھ 77 ہزار 787 افراد متاثر اورایک لاکھ 7 ہزار 616 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 51لاکھ17ہزار افراد کورونا سے متاثر اور44ہزار706ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

روس میں 49 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار871 ہے۔

برطانیہ میں 44 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 679 اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

33