بھارت کیخلاف جیت،بابراعظم کا قومی ٹیم کو اہم مشورہ

image

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کے کھلاڑی کو بھارت کے خلاف فتح کے باوجود کارکردگی کا تسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

 

دبئی میں بھارت کے خلاف ورلڈ ٹی 20 کے میچ میں فتح کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے بات کرتےہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بطور ٹیم پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے اور یہ کسی ایک کھلاڑی کی جیت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ جیت کی عادت ختم نہیں ہونی چاہئے اور ابھی شروعات ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ جیت کا جشن منائیں مگر حد سے زیادہ نہ گزریں۔ ورلڈٹی 20 میں پاکستان کے مزید میچز باقی ہیں اور ان پر فوکس کرنا ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا فوکس ورلڈکپ ٹی 20 کا ٹائٹل جیتنا ہے۔ کسی بھی وقت پاکستان ٹیم ریلیکس نہیں ہوگی اور اپنی 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کو اپنی عادت تبدیل کرنی ہے اورتبدیلی آرہی ہے۔ ایک میچ میں جیت کر دیگر میچز میں بھی اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

اس موقع پر ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ جو کھلاڑی اس میچ میں نہیں کھیلے ان کو پلائینگ الیون کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ثقلین مشتاق نے ٹیم کےغیر ملکی کوچز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم نے جو اچھی کارکردگی دکھائی،مخالف ٹیم اس کا توڑ لے کر آئے گی اور اس کے لیے ہمیں تیاری کرنا ہوگی۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.