افغان خواتین کرکٹ ٹیم کےحوالے سےبڑا فیصلہ

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پابندیوں سے بچنے کےلیے افغان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ ٹیم کو بحال کرنے کا عندیہ دیدیا۔

افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین میرواعظ اشرف کا کہنا ہے کہ خواتین کی کرکٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اہم ضروریات میں سے ایک ہے اور وہ اسے پروموٹ کرنے کےلیے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین ٹیم معمول کے مطابق کرکٹ ایونٹ میں حصہ لےگی اور ہم انکی بنیادی ضروریات اور تمام سہولیات فراہم کرنے کےلیے کوشاں ہیں۔

میرواعظ نے کہا کہ افغان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کےاصولوں کو مانتا اور انہیں اہمیت دیتا ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے ایک ہفتہ قبل افغانستان میں طالبان کی حکومت اور خواتین کرکٹ ٹیم پر پابندی لگائے جانے کے بعد کرکٹ معاملات کا جائزہ لینے کےلیے ورکنگ گروپ تشکیل دیا تھا۔

اس گروپ میں کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین راس میک کولم، کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیئرمین لاسن نائیڈو اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا شامل تھے۔

اس سےقبل افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد خواتین کرکٹ ٹیم ختم کرنے کے اقدامات پر بات کی جارہی تھی جبکہ اس حوالے سے آئی سی سی کو بھی شدید تنقید کا سامنا تھا۔

افغان طالبان نےخواتین کےکھیلوں پرپابندی کاعندیہ دیدیا

دوسری جانب آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے خواتین پر پابندی لگنے کےبعد افغانستان کی مینز ٹیم سے ساتھ واحد شیڈول میچ منسوخ کردیا تھا۔

واضح رہے افغانستان کا آسٹریلیا کے ساتھ پہلا اور واحد تاریخی ٹیسٹ میچ 27 نومبر کو ہوبارٹ میں شیڈول تھا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.