امریکی اداکارہ نے اپنے مسلمان دوست سے منگنی کرلی

image

امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے اپنے مسلمان دوست سے منگنی کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

رپورٹ کے امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے ایک مسلمان شخص بدر شمس سے منگنی کرلی، دونوں کے درمیان دو سال سے قربتیں تھیں جس کے بعد انھوں نے ایک ہونے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ لنڈسے لوہان نے انسٹاگرام پر اپنے منگیتر بدر شمس کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی ۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میرا پیار، میری زندگی، میرا خاندان اور میرا مستقبل۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لنڈسے لوہن کے منگیتر بدر شمس دبئی میں گلوبل انویسٹمنٹ بینک کے اسسٹنٹ نائب صدر ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ امریکی اداکارہ نے قرآن پاک کامطالعہ کر رہی ہیں ۔

 


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.