انٹربینک میں ڈالر پہلی بار 177 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

image

بول نیوز کے مطابق ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 176روپے 42 پیسے تھی تاہم آج کاروبار کے آغاز پر ہی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر تگڑا دیکھا جارہا ہے، ڈالر کی قدر 88 پیسے بڑھ کر 177 روپے 30 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالے کی قدر میں کمی آئی ایم آیف کی جانب سے قرض دینے کے بعد آئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف حکام نے چھٹے جائزے کے مذاکرات کے بعد پاکستان کو ایک ارب 50 لاکھ 90 ہزار ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کر دی ہے، قرض کی یہ رقم جاری کرنے کا حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کرے گا، نئی قسط کے اجرا سے فراہم کردہ رقم 3 ارب 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو جائے گی۔

بین الاقوامی مانیٹری فنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان نے جون تک کے تمام کارکردگی اہداف بڑے مارجن سے پورے کیے،پاکستان نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف پیش رفت کی، کورنا وبا کے خلاف پالیسی اقدامات سے مضبوط معاشی بحالی ہوئی ، آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال کے دوران پاکستان کی معاشی ترقی 4 فی صد سےزیادہ اور اگلے سال ساڑھے 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.