مشہور مارول فلم آئرن مین کی طرز کا ایک روبوٹ بنا لیا گیا ہے جو قدرتی آفات میں ملبے پر چل کر یا مشکل خطوں میں اپنے پروپلژن بیک پیک کو استعمال کرتے ہوئے مشکل میں پھنسے لوگوں کی مدد کر سکے گا۔آئی کب نامی اس رپورٹ کو اٹلی کے شہر جینوا میں موجود ایک ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ (IIT) نے بنایا ہے۔آئی کب کی ہتھیلیوں میں موجود روبوٹک سسٹم اس کو اس بات کے قابل بناتی ہیں کہ یہ پروپلژن راکٹوں کا استعمال کرتے ہوئے جب ہوا میں اڑے تو پاور اور سمت پر قابو رکھے۔آئی کب کا سائز 3.4 فِٹ ہے اور اس کی اڑنے کی صلاحیت اس کو ان جگہوں تک لے جا سکتی ہے جہاں انسان یا ڈرونز پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش میں نہیں جا سکتے۔
یہ روبوٹ ہمیں آئرن مین کے زرہ بکتر کی یاد دلاتا ہے جس کو مشہور مارول کامک کردار ٹونی اسٹارک پہنتا تھا۔ بڑے پردے پر یہ کردار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے ادا کیا تھا۔انسٹیٹیوٹ کے ماہرین کے مطابق روبوٹکس کی فیلڈ قدرتی آفات میں قابلِ برداشت حل پیش کرنے کے اعتبار سے ابھی بھی کافی پیچھے ہے۔انسٹیٹیوٹ کی ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ دنیا بھر میں ہر سال 300 کے قریب قدرتی آفات کے نتیجے میں تقریباً 90 لوگ جان سے جاتے ہیں اور 16 کروڑ لوگ متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے روبوٹکس ان آفاتی صورت حال میں قابلِ برداشت حل پیش کرنے میں ابھی بھی بہت پیچھے ہے۔آئی کب کو بننے میں 15 برس سے زائد کا عرصہ لگا ہے۔3.4 فِٹ کے قد والے اس روبوٹکا سائز پانچ سال کے بچے جتنا ہے۔ Square Adsence 300X250