اسپیس ایکس نے اسٹار لنک کا دو ہزارواں سیٹلائیٹ خلاء میں بھیج کر اپنے انٹرنیٹ سیٹلائیٹس کے جھرمٹ کے منصوبے کی جانب ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔
اسپیس ایکس نے مزید 49 اسٹار لنک سیٹلائیٹس فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے فیلکن 9 راکٹ پر روانہ کیے۔میز کے سائز کے برابر سیٹلائیٹس کو خلاء میں بھیجنے کے ایک گھنٹہ 20 منٹ بعد اسپیس ایکس نے ٹوئٹر پر تصدیق کی۔فروری 2018 میں دو سیٹلائیٹ خلاء میں بھیجنے کے بعد اب تک اسپیس ایکس 2042 اسٹار لنک سیٹلائیٹس مدار میں تعینات کر چکا ہے۔ اگرچہ ان میں سے کئی فیل ہوئے یا واپس بلا لیے گئے۔اسٹار لنک ایک سیٹلائیٹس کا جھرمٹ ہے جس کا مقصد دنیا زیادہ تر حصے میں انٹرنیٹ کی فراہمی ہے بالخصوص ان دیہی علاقوں میں جہاں یہ انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں ہے۔اپنی بیِٹا سروس کے حصے کے طور اسٹار لنکپہلے ہی 23 مملک، بشمول برطانیہ، میں دستیاب ہے۔تاہم، ایلون مسک پُر امید ہیں کہ اسٹار لنک جھرمٹ کی اگلی جنریشن میں 42 ہزار اسٹار لنک سیٹلائیٹس زمین کے نچلے مدار میں تیر رہے ہوں گے۔منگل کو ہونے والی لانچ اسٹار لنک کی سال کی تیسری لانچ تھی۔ اس سے قبل 6 جنوری کو اسٹار لنک کے سیٹلائیٹس اور 13 جنوری کو تیسرا ٹرانسپورٹر راکٹ خلاء میں بھیجا گیا تھا۔اسپیس ایکس نے فیلکن 9 کا پہلی اسٹیج کا بوسٹر کامیابی کے ساتھ بحر اوقیانوس میں لانچ کے 10 منٹ بعد اسپیس ایکس کے ڈرون شپ پر لینڈ کرایا۔ Square Adsence 300X250