بے نظیر ، نواز شریف اور عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا، چودھری سرور

image

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ اس ملک کے تین وزیراعظم بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کو میں نے بنوایا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں میں سچ برطانیہ میں بولتا ہوں،میں پاکستان میں بھی جھوٹ نہیں بولتا۔

چودھری سرور نے کہا کہ پاکستان کا نظام ناکام نہیں ہوا بلکہ لوگ ناکام ہوئے ہیں، ہمارے ملک میں کسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا اسٹیٹس دلانے کے لئے میں نے بہت محنت کی، بھارتی لابی کا مقابلہ کرنا بے حد ضروری ہے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ انوسٹی گیشن کے نظام ٹھیک ہوئے بغیر کچھ ٹھیک نہیں ہوسکتا،جب ریاست کمزور اور لوگ مضبوط ہوجائیں تو ملک کے ایسے حالات ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ الیکشن اور خانیوال کے ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے سے پارٹی کو بتا دیا تھا ہم ہاریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حالات کو بہتر کرنے کے لئے وقت چاہیے ہوتا ہے ، ہمیں بھی پھر مزید 5 سال دیئے جائیں۔

چودھری سرور نے انکشاف کیا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کے ووٹ کو نقصان پہنچا رہی ہے اور پہنچایا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے میری لڑائی صاف پانی کے معاملے پر ہوئی ،اگر شہباز شریف سے میری لڑائی نہ ہوتی تو شائد میں ن لیگ نہ توڑتا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.