ویلز 64 سال بعد فٹبال ورلڈ کپ میں پہنچ گیا

image

ویلز نے فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائر میں  یوکرین کو شکست دیکر 64سال بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

 فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر میں ویلز نے یوکرین کو ایک گول سے شکست دی۔ میچ جیت کر ویلز نے 1958 کے بعد پہلی مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کی ہے۔

میچ میں ویلز کو 34ویں منٹ میں  اوون گول کی بدولت برتری ملی جو آخر تک برقرار رہی۔

خیال رہے کہ 21 نومبر سے شروع ہونے والے ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 فٹبال ورلڈ کپ میں ویلز کی ٹیم گروپ بی میں ایران ،امریکا اور انگلینڈ کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.