عمران خان نے بالآخر عثمان بزدار سے متعلق اختلافات کا اعتراف کر لیا، اب تک کا بڑا یوٹرن

image
لاہور(نیوزڈیسک)عمران خان نے حکومت میں رہتے ہوئے تو کبھی نہ مانالیکن اب مان لیاکہ عثمانبزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر پارٹی اختلافات کا شکار تھی۔لاہور میں تحریک انصاف اورق لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت میں بزدار کو وزیراعلیٰ بنایا، بزدار نے بطور وزیراعلیٰ مشکل وقت گزارا۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ عثمان بزدار نے پہلے دن کہہ دیا تھا کہ جب کہا جائے گا وہ مستعفی ہوجائیں گے۔عمران خان نے اپنے خطاب میں پھر کرپشن پر بات کی اور کہا ریاست مدینہ کے قیام کا مقصد ملک کو آزاد کرانا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.