سلمان خان کی فلم سے نکالنے کی خبریں،بھارتی اداکارہ شہناز گل بھی پھٹ پڑیں

image
نئی دہلی (نیوزڈیسک)بالی  ووڈ اداکارہ شہناز گل کا  سلمان خان کی فلم سے نکالےجانے کی خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہنا تھا کہ ایسی خبریں روز میری ہنسی کا باعث بنتی ہیں۔شہناز گل نے انسٹاگرام پر سٹوری پوسٹ کی اور سلمان خان کی فلم سے نکالے جانے کی تمام خبروں کی تردید کی،اداکارہ نے فلم اور سلمان خان کا نام لیے بغیر لکھا کہ "اس قسم کی افواہیں روزانہ میرے ہنسنے کی وجہ بنتی ہیں، میں انتظار کر رہی ہوں کہ لوگ جلد یہ فلم دیکھیں اور اس فلم میں مجھے بھی"۔ شہناز گِل سوشل میڈیا پر اپنی یہ سٹوری شیئر کیے جانے سے قبل سلمان خان کو سوشل میڈیا پر فالو بھی نہیں کر رہی تھیں جب کہ اب وہ دوبارہ اداکار کو فالو کرنے لگی ہیں تاہم سلمان خان نے تاحال شہناز کو ان فالو کیا ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.