پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی

لاہور: (08 دسمبر 2019) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

چیئرمین پی بی بی احسان مانی نے وسیم خان کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کرکٹ کمیٹی سے دستبردار ہو گئے ہیں، اب کرکٹ کمیٹی کا نیا چیئرمین سابق کرکٹر ہو گا۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین کا اعلان جنوری کے اوائل تک کر دیا جائے گا، کرکٹ کمیٹی آزادانہ ہوگی اور اس کی الگ اہمیت ہو گی۔ علاوہ ازیں احسان مانی نے بتایا کہ ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے معاہدے میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مدثر نذرکا معاہدہ مئی میں ختم ہوگا، ہم ان کی خدمات کے معترف ہیں لیکن وہ مستقبل میں کام کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.