اسمارٹ فون کوغورسےدیکھیں اورفون چارج کریں

ویب ڈیسک : ٹیکنالوجی کمپنی کادعوی ہےکہ بہت جلد ہی غورسےدیکھنے سے موبائل فون چارج ہوجایا کریں گے۔  اب فون کو چارچ کرنے کے لیے  ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جارہی ہے جس کے لیے  اسمارٹ فونز صارفین کو اب چارجرز کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد ہی غور سے دیکھنے سے موبائل فون چارج ہوجایا کریں گے۔

مائنڈپلے نامی کمپنی کے مطابق اس کی بنائی گئی ڈیوائس مائنڈ ہب کے ذریعے یو ایس بی سے مربوط ہونے والے آلات جن میں روشنیوں،ڈرونز ،موسیقی اور دیگر آلات شامل ہیں ان سب کواس ٹیکنالوجی کی مدد سے دماغی توجہ کے ذریعے کنڑول کیا جاسکتا ہے۔ مائنڈ ہب کو ہیڈ سیٹ سے مربوط کیا جاتا ہے جو اس سے جڑے آلات کی کارکردگی کو انسانی مزاج کے مطابق بنا دیتی ہے۔

کمپنی کا دعوی ہے کہ مائنڈہب ڈیوائس انسانی دماغ کے فوکس کا ڈیٹا جمع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ ایک مائنڈ ریڈنگ ڈیوائس ہے جس کے ذریعے جلد ہی اسمارٹ فون بھی چارج کیے جاسکیں گے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.