غزہ پرحملے، مسلم لیگ(ن) نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی حملوں کےخلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذمتی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فلسطین میں اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیل کے حملوں سے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کو بھی نقصان پہنچاہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کےحملوں میں 200کے قریب فلسطینی مسلمان شہید ہوچکے ہیں، اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ،سلامتی کونسل ،او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا کردار انتہائی شرمناک رہا ہے۔

متن میں مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے میں دوغلی پالیسی اپنا رہا ہے، اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ عزائم کا فوری نوٹس لیا جائے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ وہ  اسرائیلی فوج کو فوری فلسطین کے علاقے خالی کرنے کا حکم دے۔

--> Double Click 970 x 90


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

34