بگ باس کی وجہ سے گھر لٹوا دیا، کنزہ ہاشمی کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اور خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے ایک بار بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کی وجہ سے اپنے گھر کو لٹوا دیا تھا۔

کنزہ ہاشمی نے حال ہی میں اپنے ساتھی اداکار سمیع خان کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے۔

دورانِ گفتگو کنزہ ہاشمی نے ماضی کا ایک قصہ سُناتے ہوئے انکشاف کیا کہ اُنہوں نے ایک بار بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کی وجہ سے اپنے گھر میں ڈکیتی کروا دی تھی۔

کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ میں بگ باس دیکھ رہی تھی تو دروازے پر دستک ہوئی جس کے بعد میری والدہ نے مجھ سے کہا کہ دروازے پر دیکھو کون آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بگ باس دیکھنے میں اتنی مگن تھی میں نے دروازہ کھول دیا اور یہ نہیں دیکھا کہ کون آیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے دروازہ کھولنے پر ایک شخص اور اُس کے ساتھی گھر کے اندر آئے اور میرے ساتھ ساتھ چلنے لگے۔

کنزہ ہاشمی نے کہا کہ میں نے اُن کی طرف دیکھا تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ یہ کیا ہو گیا ہے اور یہ کون لوگ ہیں جبکہ خوف سے میری آواز ہی نہیں نکل رہی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ اُس کے بعد اُن لٹیروں نے ہمارے گھر کا تمام قیمتی سامان لوٹ لیا اور چلے گئے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ بھول گئی تھیں کہ دروازہ کس نے کھولا ، وہ مجھ سے پوچھنے لگیں کہ دروازہ کھولنے کون گیا تھا جس پر میں نے جھوٹی کہانی بنائی تاکہ مجھے ڈانٹ نہ پڑے۔

Adsense 300×250


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

90