بھارت اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدہ

image

متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان مقبوضہ کشمیرمیں بنیادی ڈھانچےکی تعمیرکا معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے کے تحت دبئی کشمیرمیں صنعتی پارکوں، آئی ٹی ٹاورزاور میڈیکل کالج سمیت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے مالی معاونت کرے گا۔

بھارتی حکومت نے اس حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخطوں سے متعلق تصدیق کردی ہے تاہم معاہدے کی مالی قدر کے کوئی اعدادوشمار جاری نہیں کیے۔

بھارتی حکام کے مطابق معاہدے کے تحت دبئی کشمیر میں صنعتی پارکوں، آئی ٹی ٹاورز، لاجسٹک مراکز، میڈیکل کالج اور ایک خصوصی اسپتال سمیت بنیادی ڈھانچے کی تعمیرمیں مالی معاونت کرے گا۔

نریندرمودی حکومت نے سن 2019 میں جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اوراس کوانتظامی طور پر دو علاقوں میں تقسیم کرکے براہ راست نئی دہلی کے کنٹرول میں دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ ریاست جموں وکشمیر1947ء میں تقسیم ہند کے وقت سے پاکستان اوربھارت کے درمیان متنازع چلی آرہی ہے۔

پاکستان مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرناچاہتا ہے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر کشمیریوں کی اُمنگوں کے برعکس اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہتا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.