سنیماجانے کے منتظرافراد تیاری کرلیں

image
کرونا کی عالمی وبا کے باعث بند اسکرینیں روشن ہونے کوتیارہیں، پاکستان بھرمیں جمعہ 22 اکتوبر سے سنیما گھروں کی رونقیں بحال ہورہی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 15 اکتوبر کو کرونا وائرس کے باعث پابندیوں میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے سخت ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ مکمل طور پرویکسین والے افراد کے لیے سینما گھر کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

طویل عرصے منتظرافراد تیاری پکڑ لیں کیونکہ پاکستان بھرکے سینما گھروں نے انیمیٹڈ ایڈونچرسے لے کرسائنس فکشن پرمشتمل فلموں کی فہرست شیئرکی ہے ، جمعہ 22 اکتوبر سے سنیما گھروں کی رونقیں بحال ہورہی ہیں تاہم فوری طور پرمقامی فلمیں ریلیز نہیں کی جارہیں۔

ایٹریم سنیما ، کراچی

جمعہ، 22 اکتوبر

ڈیون

رونزگون رونگ

وینم:لیٹ دیئربی کارنیج۔

جنگل کروز

ایٹریم سنیما میں ہفتہ 23 اکتوبرکوبھی یہی فلمیں دکھائی جائیں گی۔

کراچی کے نیو پلیکس سنیما نے نے تاحال فلموں کی ریلیزکا شیڈول جاری نہیں کیا تاہم ویب سائٹ پرابوعلیحہ کی تھرلرفلم ادھم پٹخ اورسکینہ سموں کی انتظار سمیت دیگر فلمیں جلد اسکریننگ کے لیے درج ہیں۔

یونیورسل سنیماز، لاہور

جمعہ ، 22 اکتوبر

ڈیون

میلیگننٹ

رونزگون رونگ

وینم:لیٹ دیئربی کارنیج

اتوار، 24 اکتوبر

پاکستان بمقابلہ انڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ

جمعہ، 29 اکتوبر

اینٹلرز

جمعرات، 5 نومبر

اٹرنلز

جمعہ، 19 نومبر

گھوسٹ بسلرز: آفٹرلائف

جے ایف سی سنے پلیکس ، اسلام آباد

جمعرات 21 اکتوبر

وینم:لیٹ دیئربی کارنیج

کنجورنگ – دی ڈیول میڈ می ڈاٹ

جنگل کروز

ویب سائٹ کے مطابق ہفتہ 22اکتوبرکوبھی یہی فلمیں دکھائی جائیں گی۔

فلمسازابوعلیحہ نے سماء لائف اینڈ اسٹائل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم ‘جاوید اقبال: دی ان ٹولڈ سٹوری آف آ سیریل کلر’ کی ریلیز 17 دسمبر کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں متوقع ہے۔ فلم میں 100 بچوں کے قاتل کا مرکزی کردار یاسرحسین کررہے ہیں جبکہ عائشہ عمرخاتون پولیس افسرکے روپ میں نظرآئیں گی۔

ابوعلیح عالمی وبا کے دوران بنائی جانے والی مزید 2 فلمیں بھی ریلیز کرنے کی تیاریوں میں ہیں۔ کامیڈی ہارر فلم ‘ ادھم پٹخ’ جسے انہوں نے پاکستان کی پہلی کمرشل زومبی فلم قرار دیا ، 3 دسمبر 2021 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس کے علاوہ لاہورموٹروے ریپ کیس پرعوامی ردعمل سے متاثرہوکربنائی جانے والی فلم ‘ شینوگئی’ کو نومبرکے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔ فلم میں مرکزی کردارسٹنٹ بائیکرمرینہ سید نے ادا کیا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.