آئی سی سی نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری، ٹریوس ہیڈ کی اونچی چھلانگ

image
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کردی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کی ہے جس میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشنگ کی بیٹنگ کیٹیگری میں 935 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

🔹 Travis Head continues his rise 🔥

🔹 Big gains for Kagiso Rabada ↗️

🔹 Virat Kohli soars 🏏

🔹 Andy McBrine shoots up ☘️

Some big movements in the @MRFWorldwide ICC Player Rankings for the week 📈

Details 👉 https://t.co/gIWAqcmxeT pic.twitter.com/sJqByzFZgM

— ICC (@ICC) January 19, 2022

انگلینڈ کے جوئے روٹ کا بھی 872 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 845 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر چلے گئے ہیں اور ان کی جگہ تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 862 پوائنٹس کے ساتھ آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ پلئیر رینکنگ جاری، شاہین شاہ کی تنزلی

ٹیسٹ بیٹنگ پلیئر کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے لمبی چھلانگ ماری ہے اور وہ چھ درجے ترقی کے بعد 773 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

اس فہرست میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی اپنے نواں نمبر برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں ہیں جبکہ ان کے 750 پوائنٹس ہیں۔

بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا 898 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون 839 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بولنگ کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا کا 828 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا اور  نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن کا 825 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 822 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستانی بلے بازوں کی رینکنگ میں مزید بہتری

بولنگ میں ٹم ساؤتھی چھٹے، جیمس اینڈرسن ساتویں، جاش ہیزلووڈ کا آٹھواں، نیل ویگنر کا نواں اور بھارت کے جسپرت بھمرا کا دسواں نمبر ہے جبکہ پاکستان کے حسن علی ٹیسٹ رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

علاوہ ازیں آئی سی سی نے ونڈے رینکنگ بھی جاری کی ہے جس میں ٹرینٹ بولڈ کا پہلا، جاش ہیزلووڈ کا دوسرا جبکہ بنگلادیش کے مجیب الرحمان کا تیسرا نمبر ہے۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.