پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کوارسال کردی ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 رپے 40پیسے فی لیٹر کمی  کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 25پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے 90 پیسے فی لیٹر  جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 83پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 113روپے 99پیسے فی لیٹر  ہوجائے گی جبکہ ہائی ا سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 125روپے ایک پیسےمقرر ہوجائے گی۔

لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت 82 روپے 43پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 96روپے 35پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزارت پیٹرولیم وزارت خزانہ کے مشورے سے کرے گی جبکہ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی وزیراعظم کی مشاورت سے کرےگی۔

سمری منظور ہونے کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.