کیا دیپکا پھر فلم کی تیاری کر رہی ہیں؟

بالی وڈ کی نامور اداکارہ دیپکا پاڈوکون کے بارے میں گذشتہ کچھ دنوں سے کہا جا رہا تھا کہ ان کی ہالی وڈ کی فلموں میں ایک بار پھر رونما ہونے کے امکانات ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق جمعرات کو انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر مسکراتا دیکھ کر امکان ظاہر کیا گیا کہ ان کی بالی وڈ کے بڑے ہدایت کاروں کے ساتھ ملاقات کامیاب رہی ہوگی۔

دیپکا نے امریکی ہدایت کار ڈینیل جون کروسو کی فلم ’ایکس ایکس ایکس: ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں امریکی اداکار اور ہدایت کار ون ڈیزل کے ساتھ کام کیا تھا۔

مزید پڑھیںرنبیر کے ساتھ دیپیکا کا رقصNode ID: 408296دیپیکا کی رنبیر سے ملاقات، تصویر وائرلNode ID: 409216کیا دیپیکا اپنی دوست کے لیے ’چوری‘ بھی کر سکتی ہیں؟Node ID: 427996

واضح رہے کہ گذشتہ سال ڈینیل جون کروسو نے ایک مداح کو تصدیق کی تھی کہ وہ سکرپٹ مکمل ہونے کے بعد اسی فلم کی فرنچائز کے لیے دیپکا سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔

تاہم دیپکا یا ڈینیل جون کروسو کی جانب سے اس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

لیکن دوسری جانب بالی وڈ میں دیپکا کی ایک نئی فلم جلد ریلیز ہونے والی ہے جس کی کہانی بے حد جان دار ہے۔

فلم میں دیپکا تیزاب کے حملے کے بعد زندہ بچ جانے والی لڑکی کا کردار ادا کریں گی۔

بالی وڈ میں دیپکا کی ایک نئی فلم جلد ریلیز ہونے والی ہے جس کی کہانی بے حد جاندار ہے، فوٹو: ٹائمز آف انڈیااس فلم کا نام ’چھپاک‘ ہے اور یہ 2020 میں بڑے پردے پر نظر آئے گی۔

یاد رہے کہ دیپکا پاڈوکون کے علاوہ بالی وڈ کی دیگر بڑی اداکاراؤں نے بھی ہالی وڈ کی فلموں میں کام کیا ہے۔

ان میں ایشوریا رائے نے پنک پینتھر ٹو، مسٹرس آف سپائسز اور برائیڈ اینڈ پریجڈس میں کام کیا جبکہ پرینکا چوپڑا نے ’بے واچ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.