ساننا۔۔دنیاکی کم عمرترین وزیراعظم

فن لینڈ کےوزیرٹرانسپورٹ ساننامارن دنیاکی سب سےکم عمرترین وزیر اعظم بن گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق فن لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے وزیر اعظم انٹی رینی کے استعفیٰ کے بعد 34 سالہ وزیر ٹرانسپورٹ سانا مارین کو نیا وزیراعظم منتخب کرلیاہے،سابقہ وزیراعظم انٹی رینی  نےکچھ دن پہلےاعتدال پسند اتحادی جماعت سےاستعفیٰ دے دیا تھا۔

ساننا مارین نے پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں معمولی کامیابی کے بعد صحافیوں کوبتایاکہ عوام کا اعتماد بحال کرنےمیں ہمارے پاس وقت کم اوربہت زیادہ کام ہے۔

Finland’s government is now led by these five party leaders. #newgeneration pic.twitter.com/vis0qB9tO8

— Tuomas Niskakangas (@TNiskakangas) December 8, 2019

سانناکامزیدکہناتھاکہ ہمارامشترکہ حکومتی پروگرام ہے،جوحکمراں اتحاد کی یکجہتی کی بنیاد ہے۔چھ ماہ قبل تشکیل پانے والا یہ اتحاد رینی کے استعفے کے بعد اپنےسابقہ پروگرام پرکام جاری رکھنےپرقائم ہے۔

منتخب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں فن لینڈ میں قیادت کی تبدیلی پریشانی کا باعث ہے۔ فن لینڈ موجودہ یورپی سیشن کا صدر ہے اور اسے یورپی بلاک کا بجٹ بھی تیار کرنا ہے۔

ایک سوال کےجواب میں سانناکاکہناتھاکہ میں نےاپنی عمریاصنف کےبارےمیں کبھی نہیں سوچاہے،میں نےصرف ان وجوہات کے بارے میں سوچاجو مجھےسیاست میں لائیں اوروہ باتیں جن کے زریعےہمیں ووٹروں کااعتماد حاصل ہوا۔

واضح رہےکہ انٹی رینی نےاپناعہدہ اس وقت چھوڑا تھاجب ان کےخلاف محکمہ ڈاک کےملازمین نےہڑتال شروع کی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.