سونے کی مقامی قیمت 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا اضافے کے بعد 93650 روپے جب کہ دس گرام سونا بڑھ کر 80290 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ہی روز میں 23 ڈالر بڑھ گئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1635 پر پہنچ گئی، دوسری جانب پاکستان میں بھی سونے کی قیمت 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1150 روپے اور 986 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 93 ہزار 650 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 80 ہزار 290 روپے پر پہنچ گئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.