مانچسٹر، قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا

مانچسٹر (92 نیوز) مانچسٹر میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے کورونا ایس او پیز اور سماجی فاصلے کے تحت پریکٹس کی۔

ٹیم ترجمان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے سیریز کی تیاری کے لئے ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔ کھلاڑیوں نے اڑھائی گھنٹے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

ٹریننگ سیشن سے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کوچز اور کھلاڑیوں کو بریفنگ دی، ہر ایک کو رول سمجایا۔ کھلاڑیوں نے وورسٹر شائر میں ہوٹل سے ملحقہ کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ کی۔

کھلاڑیوں نے ابتدائی وارم اپ سیشن کے بعد نیٹس میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی۔ کل سے کھلاڑی صبح اور شام کے دو سیشن میں ٹریننگ کریں گے۔

ترجمان قومی کرکٹ ٹیم ٹریننگ سیشنز اور ہوٹل میں ایس او پی پر عمل کیا جا رہا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

138