سگریٹ نوشی کی صورت میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے: عالمی ادارہ صحت

 ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی کی صورت میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اس دوران عالمی ادارہ صحت سماجی فاصلے سمیت مختلف ہدایات دیتی رہتی ہیں۔ اسی حوالے سے ایک خبر سگریٹ نوشی کے حوالے سے سامنے آئی ہے، جس میں عالمی ادارہ صحت نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ تمباکونوشی کرنے والے افراد میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری کی شدت اور موات کے امکانات کا آپس میں تعلق دیکھا گیا ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کتنے زیادہ خطرات کے شکار ہوتے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی اور کووڈ انیس کے درمیان تعلق کے حوالے سے کی جانے والی 34 مختلف اسٹڈیز کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے شکار ہو کر ہسپتال میں داخل ہونے والے 18 فیصد افراد سگریٹ نوشی کرنے والے ہیں اور یہ کہ سگریٹ نوشی اور کورونا کے شدید اثرات یا اموات میں تعلق دیکھا گیا ہے۔ چینی کی درآمدات میں مئی کے دوران 67.4 فیصد کمی ہوئی‘ اد ارہ شماریات

چینی کی درآمدات میں مئی کے دوران 67.4 فیصد کمی ہوئی‘ اد ارہ شماریات


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

26