پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران 1651 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: (31 جولائی 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران 1651 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1651 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کاروباری ہفتہ 37 ہزار 607 سے شروع ہوکر 39 ہزار 258 پر بند ہوا۔

ادھر کاروباری ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 4050 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 4050 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 18 ہزار 700 سے بڑھ کر ایک لاکھ 22 ہزار 750 پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 3472 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ ایک ہزار 766 سے بڑھ کر ایک لاکھ 5 ہزار 238 پر بند ہوا۔ ہفتے بھر میں عالمی مارکیٹ میں سونا 47 ڈالرز کے اضافے سے 1898 سے بڑھ کر 1945 ڈالرز فی اونس پر جا پہنچا۔

دوسری جانب ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا۔ 9 پیسے کے اضافے سے ڈالر 167.26 روپے سے 167.35 روپے پر بند ہوا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

186