’ہم‘ انٹرٹینمنٹ نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی آواز ہے،مومنہ درید

اسلام آباد:  ایم ڈی پروڈکشنز کی سی ای او مومنہ درید نے کہا ہے کہ ’ہم‘ انٹرٹینمنٹ نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی آواز ہے۔

ہم ٹی وی کی 16 ویں سالگرہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی انٹرٹینمنٹ میں آنے کا نہیں سوچا تھا۔ ہم ٹی وی کو جب میں نے جوائن کیا تو میں نے سوشل اکنامک ریفارم کا پلیٹ فارم سمجھتے ہوئے اسے ذمہ داری سے ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہم اسکرین پر دکھاتے ہیں اس کا ایک اثر ہوتا ہے، تب اس کی زمہ داری بڑھ جاتی ہے۔

قبل ازیں ہم نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی نے کہا کہ ہم کے ڈراموں میں پاکستان دنیا بھر کو دکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستانی ڈراموں کو مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ترکی میں بھی ڈب کر کے چلائیں گے۔

درید قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت انٹرٹینمنٹ کی صنعت کے لیے بہت مدد گار ثابت ہوئی ہے مستقبل میں اچھی تبدیلی کی امید ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

108