کراچی ٹیسٹ: پاکستان کو جنوبی افریقہ پر برتری حاصل، فواد عالم کی نصف سنچری

کراچی میں جاری دو کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 220 رنز پر آؤٹ کرنے والی پاکستانی ٹیم کو حریف ٹیم پر چار رن کی برتری حاصل ہو گئی۔
کرکٹ
Getty Images

کراچی میں جاری دو کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 220 رنز پر آؤٹ کرنے والی پاکستانی ٹیم کو حریف ٹیم پر چار رن کی برتری حاصل ہو گئی۔

پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں اب تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنا چکی ہے جبکہ فواد عالم 88 رنز کے ساتھ اور فہیم اشرف 21 سکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل اظہر علی 51 رنز جبکہ محمد رضوان 33 کے سکور پر آؤٹ ہوئے۔

آج صبح جب دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 33 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز شروع کی تھی۔ گذشتہ روز کے آخری سیشن میں پاکستان کی چار وکٹیں گری تھیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

میچ کے پہلے دن جب جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ان کے بلے بازوں کو کافی مشکلات رہیں اور پاکستانی بولرز ان پر حاوی رہے۔ مہمان ٹیم 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم سا کپتان بھی خوش نصیبی ہو گی؟

عمران بٹ کا پہلا ٹیسٹ: ’بڑے بھائی کی وجہ سے شوق پورا کرنا آسان ہو گیا‘

پاکستان، جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ میچ شروع ہو چکا تھا مگر پاکستانی بولر ابھی جہاز میں تھے

مگر پھر پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کے دونوں اوپنر 15 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز عابد علی تھے جو چار رنز بنا سکے جبکہ اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے عمران بٹ کے ٹیسٹ کریئر کی پہلی اننگز صرف نو رنز پر تمام ہوئی۔ یہ دونوں وکٹیں ربادا نے حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں زخمی ہونے کی وجہ سے حصہ نہ لینے والے پاکستانی کپتان بابر اعظم کا سکور بھی دوہرے ہندسوں تک نہ پہنچ سکا اور وہ سات رنز بنا کر کیشو مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ یہ بابر اعظم کا بطور کپتان پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔

چوتھی وکٹ نائٹ واچ مین شاہین شاہ آفریدی کی گری جو صرف چار گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور نورجے کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

پاکستان، جنوبی افریقہ
EPA
میچ کے پہلے روز پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور مہمان ٹیم کو 70ویں اوور میں 220 رنز کے مجموعے پر پویلین بھیج دیا

اس سے قبل منگل کی صبح نیشنل سٹیڈیم میں 14 برس کے وقفے کے بعد پاکستان آنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور مہمان ٹیم کو 70ویں اوور میں 220 رنز کے مجموعے پر پویلین بھیج دیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم نہ سکا۔ ایلگر نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ جارج لنڈے 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے سپنر یاسر شاہ تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ شاہین آفریدی کے علاوہ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نعمان علی نے دو، دو وکٹیں لیں جبکہ ایک وکٹ حسن علی کو ملی۔

پاکستانی فیلڈرز نے پہلی اننگز میں عمدہ فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور جنوبی افریقہ کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

مبصرین کے مطابق اس میچ میں سپنرز کی کارکردگی انتہائی اہم رہے گی اور دونوں ٹیموں کی جانب سے اس پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے تجربہ کار یاسر شاہ اور اپنا پہلا میچ کھیل رہے نعمان علی کو بطور سپیشلسٹ سپنر شامل کیا گیا ہے۔ ادھر جنوبی افریقہ کی طرف سے بھی دو سپنر کیشو مہاراج اور جارج لد ٹیم میں شامل ہیں۔

اس میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کریئر کا آغاز ہوا ہے اور بلے باز عمران بٹ اور سپنر نعمان علی کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہیں۔

پاکستان کی ٹیم:

عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، تعمان علی، یاسر شاہ، اور شاہین آفریدی

جنوبی افریقہ کی ٹیم:

ڈین ایلگر،ایڈن مکرم، راس وین ڈاڈیوسن، فاف ڈو پلسی، ٹیمبا باوما، کوئنٹن ڈی کاک، جارج لد، کاوش ماہراج، کاگیسو ربادا، انریچ نورتہے، اور لونگی گندی


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

37