پی ایس ایل6 یواےای منتقل کرنےکا مشورہ دیاتھا، سلمان اقبال

فوٹو: فیس بک

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کوویڈ-19 کی صورتحال سے نمٹنے میں ناکام رہی۔

کنگزز کے مالک نے اس بات کا اشارہ بھی دیا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کوویڈ-19 کیسز کے باعث ملتوی ہونے والے میچز کو رواں سال کے آخر میں متحدہ عرب امارات منتقل کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کو غیرمعینہ مدت کیلیے معطل کردیا تھا، 20 فروری کو شروع ہونے والی لیگ میں دو روز قبل کوویڈ-19 کے تین کیسز روپرٹ ہوئے تھے جس کے بعد مزید ٹیسٹنگ پر تعداد بڑھ کر 7ہوگئی۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کرکٹ بورڈ سے مالکان کی میٹنگ کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ بقیہ میچز کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کردیے جائیں تاہم ٹونامنٹ کو کسی مقام پر منتقل کرنا ایک چیلنج ہے۔

سلمان اقبال نے اعتراف کیا کہ عالمی وبا کے دوران 2020 کی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) اور دیگر عالمی ایونٹ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوچکے ہیں۔ اس لیے کرکٹ بورڈ کو ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات منتقل دینے کا مشورہ دیا تاہم پی سی بی ٹونامنٹ کا انعقاد پاکستان میں کرانا چاہتا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

146