پی ڈی ایم کا ٹولہ میدان سے بھاگ گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ٹولہ پہلے ہی میدان سے بھاگ گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اورگورنر پنجاب چودھری سرور سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں اور وزیر اعظم کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ پہلے ہی میدان سے بھاگ گیا ہے اور وزیر اعظم نے بہترین حکمت عملی سے پی ڈی ایم کو آؤٹ کلاس کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی وزیر اعظم کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں اور اپوزیشن جماعتوں کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

56