ایک ہفتے کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں، ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او

ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

کورونا کی بگرٹی صورتحال کے حوالے سے ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس نے کہا ہے کہ کورونا کیسز خطرناک شرح سے بڑھ رہے ہیں اور گزشتہ ہفتے 5.2 ملین سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں اور یہ شرح کورونا وائرس شروع ہونے کے بعد ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ہے۔

ٹیڈروس نے کہا ہے کہ اب کورونا کی زد میں نوجوان بھی آرہے ہیں جس کے باعث 25 سے 59 سال کی عمر کے افراد میں انفیکشن اور اسپتال میں داخل ہونے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 34 لاکھ 55 ہزار 718 تک جا پہنچی ہے اور اسموذی وائرس سے اموات 30 لاکھ 55 ہزار 199 ہو گئی ہیں۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

26