دنیا کے 10سستے ترین شہروں میں کراچی کا کونسا نمبر؟

image

عالمی جریدے نے دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی بھی شامل ہے۔

دنیا بھر کے ممالک اور بڑے شہروں کی زندگی وہاں کی بڑھتی قیمت، کاروبار، روزگار اور مالی مسائل پر نظر رکھنے والے عالمی جریدے دی اکنامسٹ نے 2021ء ميں دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔

دمشق، شام

طرابلس، لیبیا

تاشقند، ازبکستان

جريدے کے انٹیلی جنس يونٹ نے شام کے دارالحکومت دمشق کو دنيا کا سستا ترين شہر قرار ديا ہے، دمشق کو دنيا کے سستے ترين شہر کا اعزاز مسلسل دوسرے سال حاصل ہوا، جس کے بعد ليبيا کے شہر طرابلس کا نمبر آتا ہے۔

تيونسيا، تیونس

الماتے، قازقستان

رپورٹ کے مطابق تیسرے پر ازبکستان کا دارالحکومت تاشقند ہے، تيونس کا دارالحکومت تيونسيا سستے ترین شہروں میں چوتھے اور قازقستان کا شہر الماتے پانچويں نمبر پر ہے۔

کراچی، پاکستان

احمد آباد، بھارت

سستے ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا معاشی حب کراچی اس سال بھی شامل ہے، جس کا نمبر 6 ہے، تاہم پاکستان کا کوئی دوسرا شہر رہائش کے اعتبار سے سستے ترين شہروں کی فہرست ميں جگہ نہيں بناسکا۔

الجزائر سٹی، الجزائر

بیونس آئرس، ارجنٹائن

لوساکا، زیمبیا

دی اکنامسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا شہر احمد آباد ساتواں سستا ترین شہر ہے، الجزائر سٹی، الجزائر آٹھويں، بيونس آئرس نويں اور زيمبيا کا دارالحکومت لوساکا دسويں نمبر پر ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.