لاہور: عدالت سے فرار ہونے والے مزید 4ملزمان گرفتار

image

فائل فوٹو

لاہور ماڈل ٹاؤن کچہری بخشی خانے سے فرار ہونے والے مزید 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے جس کے بعد ملزمان کی کل تعداد 6 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر 5 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گزشتہ روز، 11 زیر حراست ملزمان پولیس کی موجودگی میں فرار ہوئے تھے۔

بخشی خانے سے فرار ہونے والے قیدیوں میں 3 کيمپ جيل  جبکہ 8 کوٹ لکھپت جيل کے قيدی تھے۔ ان قیدیوں کے خلاف چوری، ڈکیتی، لڑائی جھگڑے اور قتل تک کے مقدمات درج تھے۔

جب انہیں عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تھا تو بخشی خانے میں ہنگامہ آرائی ہوئی اور موقع دیکھ کر دروازہ توڑنے کے بعد وہ پتھراؤ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کیا تاہم ان کی بھاگ دوڑ کے نتیجے میں صرف 2 قیدی ہی ہاتھ آ سکے۔ پکڑے جانے والے دونوں ملزمان قتل اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

متعلقہ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ بھاگنے والے قیدیوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں جبکہ ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

دریں اثناء پولیس آپریشنز ونگ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بقيہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی آپریشنز مسنتصر فیروز کی سربراہی میں اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ کوٹ لکھپت جیل سے لائے گئے 90 میں سے 3 ملزمان فرار ہوئے جبکہ کیمپ جیل سے لائے گئے 76 میں سے 8فرار ہوئے۔

وکلا نے فرار ہونے والے اس واقعہ کو پولیس کی نااہلی قرار دیا ہے۔ ایک وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس والے موبائل پر ہی لگے رہتے ہیں۔  وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی تھی۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.