آئی سی سی نے مینز ٹی20 ٹیم کا اعلان کردیا

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 مینز ٹیم کا اعلان کردیا، تین پاکستانی کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

آئی سی سی کے ٹی20 مینز ٹیم کے اسکواڈ کی کپتانی بابراعظم کے سپرد کی گئی ہے جبکہ محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے کھلاڑیوں میں: کپتان بابراعظم، جوز بٹلر، محمد رضوان، ایڈن مارکرم، مچل مارش، ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی، جوش ہیزل ووڈ، ہسرنگا، مستفیض الرحمان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

دوسری جانب حیران کن طور پر آئی سی سی ٹی20 مینز ٹیم کے نامزد کردہ اسکواڈ میں بھارت، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لیںڈ کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

رواں سال بابراعظم نے 29 میچ کھیلے اور 37.56 کی اوسط سے ایک سنچری اور 9 نصف سنچریوں کے ساتھ مجموعی طور پر 939 رنز بنائے جبکہ ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچایا تھا۔

اسی طرح محمد رضوان کے لیے سال 2021 ناقابلِ فراموش تھا، جہاں انہوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔ وہ ایک سال میں کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں 2ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز بنے۔

وکٹ کیپر بلےباز نے صرف 29 انٹرنیشنل ٹی20 مقابلوں میں 73.66 کی اوسط اور 134.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے حیران کن ایک 326 رنز بنائے۔

رضوان، ٹی 20 پلئیر آف دی ایئر نامزد

قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے لیے یہ ایک یادگار سال تھا، آفریدی نے 21 میچوں میں 26.04 کی اوسط اور 7.86 کی اکانومی سے 23 وکٹیں حاصل کیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.