اب واٹس ایپ اسٹیٹس پر رچ لنک پریویو شیئر کیے جا سکیں گے

image

 جلد ہی واٹس ایپ اسٹیسٹس پر شیئر کیے گئے لنک کا پریویو بھی دیکھا جا سکے گا۔

دنیا کی  مشہور میسیجنگ ایپ واٹس ایپپ نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے جس میں ٹیکسٹ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے ذریعے رِچ لنک پریویو شیئر کیے جا سکیں گے۔

فی الحال اگر کوئی ویب پیج لِنک واٹس ایپ اسٹیٹس پر شیئر کیا جائے  تو پریویو میں الفاظ کے علاوہ کچھ اور نہیں دیکھاجاسکتا۔ لیکن بہت جلد ان الفاظ کی جگہ  شیءڑ کیے گئے مواد کا پریویو  دیکھا جا سکےگا۔جیسا کہ پیغامات میں کسی لنک کو شیئر کرنے پر دیکھا جا سکتا ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا کی جانب سے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے ۔اسکرین شاٹ میں واضح طور پر موجودہ ٹیکسٹ اسٹیٹس اپ ڈیٹ اور آزمائشی مراحل سے گزرنے والے فیچر میں فرق دیکھا جاسکتا ہے۔

 یہ اسکرین شاٹ آئی او ایس پر واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کا ہے۔ لیکن توقع ہے کہ یہ اینڈرائیڈ کے ساتھ ساتھ ڈیسک ٹاپ صارفین تک بھی جلد پہنچ جائے گی۔

تاہم یہ ابھی بھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور  سب سے پہلے یہ  بیٹا ٹیسٹرز کو مہیا  کیا  جائے گا۔ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ عام صارفین کے لیے کب دستیاب ہوگا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.