انگلینڈ کا ون ڈے میں ورلڈ ریکارڈ، نیدرلینڈز کے خلاف 4 وکٹوں پر 498 رنز

image

انگلینڈ نے نیدرلینڈز کے خلاف 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

دورہ نیدرلینڈز کے موقع پر ایمسٹیلوین میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ، ڈیوڈ ملان اور جوز بٹلر نے سینچریاں سکور کیں۔ لیام لیونگ سٹون نے 22 گیندوں پر 66 رنز بنائے۔ 

فل سالٹ 122 اور ڈیوڈ ملان نے 125 رنز کی اننگز کھیلی، جوز بٹلر نے 70 گیندوں پر 162 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ ان کی اننگز میں 14 چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے پیٹر سیلار نے 9 اوورز میں 83 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شین سنیٹر نے 10 اوورز میں 99 رنز دے کر ایک اور لوگان وین بیک نے 10 اوورز میں 82 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔

نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

جواب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سکاٹ ایڈورڈز نے 72 جبکہ میکس او ڈاؤڈ نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے معین علی نے تین، جبکہ ریس ٹوپلے اور سیم کرن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیوڈ ملان نے ایک وکٹ حاصل کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.